ابنا: امریکہ اور یورپی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر حاجی نے تہران میں فرانس کی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر جنرل جان فرانسوا جیرو کی قیادت میں ایک فرانسیسی وفد سے ملاقات میں کہا کہ علاقے میں اپنی نمایاں کارکردگی و پوزیشن کے مد نظر ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لئے کوشش کی ہے۔حاجی نے اظہار نظر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون میں فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے پایدار اصولوں میں سے ہے۔فرانس کی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر جنرل جان فرانسوا جیرو نے بھی ایران کے ساتھ فرانس کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی معاملات اور مسائل کو حل کرنے میں ایران کا اہم کردار رہا ہے۔فرانسوا جیرو نے عرب اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر حسین عبداللہیان سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حسین عبداللہیان نے فرانسیسی وفد کو شام کے موجودہ حالات کے متعلق ایران کے موقف سے آشنا کرتے ہوئے اس ملک میں فوری طور پر تشدد کے خاتمہ پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ پیرس شام میں جاری بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرے گا کیونکہ شام میں تشدد و انتہا پسندی کسی کے حق میں نہیں ہے۔
.......
/169